hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 748

.

مشكاة المصابيح

748
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنْ اَبِی سَعِیْدٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَقْطَعُ الصَّلَاۃَ شَیْءٌ وَاَدْرَأُوْامَا اسْتَطَعْتُمْ فَاِنَّمَا ھُوَ شَیْطَانٌ۔ (رواہ ابوداؤد)
اور حضرت ابوسعید (رض) راوی ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ نے فرمایا۔ نمازی کے آگے سے گزرنے والی کوئی چیز نماز کو نہیں توڑتی (تاہم اگر کوئی نمازی کے آگے سے گزرے تو نماز میں خشوع و خضوع برقرار رکھنے کی خاطر، تم حتی الامکان اسے روکو کیونکہ وہ گزرنے والا شیطان ہے۔ (سنن ابوداؤد)

تشریح
اس حدیث نے بھی بصراحت اس کو واضح کردیا کہ نمازی کے آگے سے گزرنے والی کوئی بھی چیز نماز کو باطل نہیں کرتی چاہے عورت، کتا اور گدھا ہی کیوں نہ ہو۔ (دیکھئے حدیث نمبر ٧) ۔