hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 762

.

مشكاة المصابيح

762
Mishkaat Shareef
صحیح
وعَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ ص قَالَ کَانَ النَّاسُ ےُؤْمَرُوْنَ اَنْ ےَّضَعَ الرَّجُلُ الْےَدَ الْےُمْنٰی عَلٰی ذِرَاعِہِ الْےُسْرٰی فِی الصَّلٰوۃِ۔ (رواہ البخاری)
اور حضرت سہل ابن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں کو حکم کیا جاتا تھا کہ نمازی کو نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کو اوپر رکھنا چاہئے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
اس حدیث سے اس طرح اشارہ مقصود ہے کہ احکم الحاکمین اور پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہونے والے کے لئے لازم ہے کہ وہ ادب و احترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے بلکہ انتہائی ادب و احترام کے ساتھ کھڑا رہے جس کا طریقہ یہ ہو کہ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ناف کے نیچے رکھا رہے اور جیسا کہ بادشاہوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔