hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 804

.

مشكاة المصابيح

804
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِےْرٍص قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےَقْرَأُ فِی الْعِےْدَےْنِ وَفِی الْجُمُعَۃِ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی وَھَلْ اَتٰکَ حَدِےْثُ الْغَاشِےَۃِ قَالَ وَاِذَا اجْتَمَعَ الْعِےْدُ وَالْجُمُعَۃُ فِیْ ےَوْمٍ وَّاحِدٍ اَقَرَأَ بِھِمَا فِی الصَّلٰوتَےْنِ۔ (صحیح مسلم)
اور حضرت نعمان بن بشیر (رض) فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ عیدین و جمعہ کی نماز میں سبح اسم ربک الاعلی اور ھل اتاک حدیث الغاشیۃ (یہ سورتیں) پڑھا کرتے تھے۔ اور حضرت نعمان فرماتے ہیں کہ جب عید اور جمعہ ایک دن جمع ہوجاتے تو آپ ﷺ (عید و جمعہ میں) کی دونوں نمازوں میں یہی دونوں سورتیں پڑھتے تھے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث سے جہاں یہ معلوم ہوا کی عیدین اور جمعہ کی نماز میں ان دونوں سورتوں کا پڑھنا مستحب موکدہ ہے وہیں یہ بھی معلوم ہوگیا کہ آپ ﷺ نماز جمعہ میں سورت جمعہ اور سورت منافقون ہمیشہ نہیں پڑھتے تھے۔