hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 814

.

مشكاة المصابيح

814
Mishkaat Shareef
ضعیف
وَعَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ مَا اُحْصِیْ مَا سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یَقْرَاُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَفِی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلَاۃَ الْفَجْرِ بِقُلْ یَااَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ وَقُلْ ھُوَ اﷲُ اَحَدٌ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَرَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اِلَّا اَنَّہُ لَمْ یَذْکُرْ َبعْدَ الْمَغْرِبْ۔
اور حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ میں شمار نہیں کرسکتا کہ میں نے کتنی مرتبے آقائے نامدار ﷺ کی مغرب کی نماز کے بعد اور فجر کی نماز سے پہلے دونوں سنتوں میں قل یا ایھا الکافرون اور قل ھو اللہ احد پڑھتے سنا ہے اس حدیث کو ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا مگر ان کی روایت میں بعد المغرب کے الفاظ نہیں ہیں۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ مغرب کی دونوں سنتوں اور فجر کی دونوں سنتوں میں قل یا ایھا الکافرون اور قل ھو اللہ احد دونوں سورتیں اتنی کثرت سے پڑھا کرتے تھے کہ میں ان کا شمار نہیں کرسکتا۔