hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 838

.

مشكاة المصابيح

838
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ ابْنِ اَبِیْ اَوْفٰی صقَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا رَفَعَ ظَھْرَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ قَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْأُ السَّمٰوٰتِ وَمِلْأُالْاَرْضِ وَمِلْأُ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْ ءٍ بَعْدُ۔ (صحیح مسلم)
اور حضرت عبداللہ ابن ابی اوفیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ جب رکوع سے اپنی پشت مبارک اٹھاتے تو یہ کہتے تھے اللہ تعالیٰ نے قبول کیا اس آدمی کی حمد کو جس نے اس کی حمد و ثنا کی۔ اے اللہ اور اے ہمارے پروردگار ! تیرے ہی لئے تمام تعریف ہے آسمانوں بھرنے، زمین بھرنے اور بقدر بھر نے اس چیز کو جس کو تو آسمانوں اور زمینوں کے بعد پیدا کرنا چاہئے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
حنفیہ فرماتے ہیں کہ حدیث میں مذکورہ کلمات میں ربنا لک الحمد کے بعد کے کلمات یعنی ملا السموت سے آخر تک صرف نفل نمازوں میں پڑھنے چاہئیں۔ فرائض میں نہیں