hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 876

.

مشكاة المصابيح

876
Mishkaat Shareef
ضعیف
وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم یُشِیْرُ بِاِ صْبَعِہِ اِذَا دَعَا وَلَا یُحَرِّ کُھَا رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالنَّسَائِیُّ وَزَادَ اَبُوْدَاؤدَ وَلَایُجَاوِ زُبَصَرُہ، اِشَارَتَہ،۔
اور حضرت عبداللہ ابن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ سرور کائنات ﷺ جب (قعدے میں) دعا کرتے (یعنی کلمہ شہادت پڑھتے تھے) تو اپنی انگلی سے اشارہ کرتے تھے لیکن اس کو ہلاتے نہ تھے (ابوداؤد سنن نسائی) اور ابوداؤد نے یہ الفاظ بھی نقل کئے ہیں کہ اور آپ ﷺ کی نظر اشارے ( والی انگلی) سے تجازو نہ کرتی تھی۔

تشریح
ابوداؤد کے روایت کردہ آخری الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ انگلی اٹھانے کے وقت آپ ﷺ کی نظر انگلی ہی پر رہتی تھی دوسری طرف نہیں دیکھتے تھے تاکہ خیالات کی رو دوسری طرف نہ جائے بلکہ مضمون توحید دل میں رہے اور خشوع و خضوع حاصل رہے۔