hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 900

.

مشكاة المصابيح

900
Mishkaat Shareef
ضعیف
وَعَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ عَمْرٍوَقَالَ مَنْ صَلّٰی عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم وَاحِدَۃً صلی اللہ علیہ وسلم وَمَلَائِکَتُہ، سَبْعَیْنِ صَلَاۃً۔ (رواہ احمد بن حنبل)
اور حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جو آدمی رحمت عالم ﷺ پر ایک مرتبہ درود بھجتا ہے اس پر اللہ اور اس کے فرشتے ستر مرتبہ رحمت بھیجتے ہیں۔ (مسند احمد بن حنبل)

تشریح
بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے ہے کہ ایک مرتبہ درود بھیجنے کا یہ ثواب جمعہ کے دن سے متعلق ہے اس لئے کہ یہ ثابت ہے کہ جمعہ کے روز اعمال کا ثواب ستر گنا زیادہ ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حج اکبر (جو جمعہ کو ہوتا ہے) ستر حج کے برابر ہوتا ہے۔ اگرچہ حدیث موقوف ہے یعنی حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) کا قول ہے لیکن پھر بھی مرفوع رسول اللہ ﷺ کا ارشاد کے حکم میں ہے کیونکہ کوئی بھی صحابی اعمال کا ثواب از خود بیان نہیں کرسکتا جب تک وہ اسے رسول اللہ ﷺ سے سن نہ لے اس لئے یقینی بات ہے کہ حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) نے یہ مضمون رسول اللہ ﷺ سے سنا ہوگا۔