hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 917

.

مشكاة المصابيح

917
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ کَانَ اَکْثَرُ اِنْصِرَافِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم مِنْ صَلَا تِہٖ اِلٰی شِقِّہِ الْاَ یْسٰرِ اِلٰی حُجْرَتِہٖ۔ (رواہ فی شرح االسنۃ)
اور حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رحمت عالم ﷺ نماز کے بعد اکثر بائیں جانب اپنے حجرے کی طرف پھرجاتے تھے۔ (شرح السنۃ)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے حجرہ مبارک کا دروازہ مسجد میں بائیں محراب کی طرف تھا۔ اس لئے جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوجاتے تھے تو اکثر و بیشتر بائیں جانب پھرتے تھے اور اپنے حجرے میں تشریف لے جاتے تھے۔