HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1001

صحیح
عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ص اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَرَأَ (وَالنَّجْمِ) فَسَجَدَ فِےْھَا وَسَجَدَ مَنْ کَانَ مَعَہُ غَےْرَ اَنْ شَےْخًا مِنْ قُرَےْشٍ اَخَذَ کَفًّا مِنْ حَصٰی اَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَہُ اِلٰی جَبْہَتِہٖ وَقَالَ ےَکْفِیْنِیْ ھٰذَا قَالَ عَبْدُاللّٰہِ فَلَقَدْ رَأَےْتُہُ بَعْدُ قُتِلَ کَافِرًا۔وَزَادَ الْبُخَارِیُّ فِی رِوَاےَۃٍ وَھُوَ اُمَےَّۃُ بْنُ خَلْفٍ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ سرور کونین ﷺ نے ایک روز سورت النجم کی تلاوت فرمائی اور اس میں سجدہ کیا آپ ﷺ کے پاس جو لوگ تھے انہوں نے بھی سجدہ کیا۔ مگر قریش کے ایک بوڑھے نے کنکریاں یا مٹی کی ایک مٹھی لے کر اپنی پیشانی پر لگالی اور بولا کہ میرے لئے یہی کافی ہے۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اس واقعہ کے بعد دیکھا کہ وہ آدمی کفر کی حالت میں مارا گیا۔ (امام بخاری و مسلم) اور صحیح البخاری نے ایک روایت میں یہ الفاظ بھی نقل کئے ہیں کہ وہ بوڑھا امیہ بن خلف تھا۔

تشریح
یہ واقعہ فتح مکہ سے پہلے کا ہے امیہ بن خلف قریش کا ایک معزز سردار اور ذی اثر فرد تھا اسلام اور رسول اللہ ﷺ کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں میں اس کا پارٹ اہم ہوتا تھا اسے اپنی بڑائی پر بڑا ناز تھا، چناچہ اس موقع پر جب کہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ مجلس میں موجود تمام ہی اشخاص نے کیا مسلمان اور کیا کفار جب رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سجدہ کیا تو اس آدمی نے ازراہ غرور وتکبر سجدہ نہیں کیا بلکہ یہ حرکت کی کہ کنکری یا مٹی کی ایک مٹھی لے کر اسے پیشانی سے لگا لیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔