HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1053

صحیح
وَعَنْ اَنَسٍص قَالَ اُقِےْمَتِ الصَّلٰوۃُ فَاَقْبَلَ عَلَےْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم بِوَجْھِہٖ فَقَالَ اَقِےْمُوا صُفُوْفَکُمْ وَتَرَآصُّوْا فَاِنِّیْ اَرٰکُمْ مِّنْ وَّرَآءِ ظَھْرِیْ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَفِی الْمُتَّفَقِ عَلَےْہِ قَالَ اَتِمُّوا الصُّفُوْفَ فَاِنِّیْ اَرٰاکُمْ مِّنْ وَّرَآءِ ظَھْرِیْ۔
اور حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ (ایک روز جب) نماز کھڑی ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف متوجہ کرکے فرمایا کہ اپنی صفیں سیدھی کرو اور آپس میں مل کر کھڑے ہو، بیشک میں اپنی پشت کے پیچھے سے بھی تمہیں دیکھ سکتا ہوں (یعنی نماز کے حالت میں مکاشفے کے ذریعے نمازیوں کے احوال پر مطلع رہتا ہوں) اس روایت کو صحیح البخاری نے نقل کیا اور بخاری و مسلم دونوں کی روایت یہ ہے کہ ) (رسول اللہ نے فرمایا صفوں کو پورا کرلیا کرو، میں تم کو اپنی پشت کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔

تشریح
دوسری روایت کے الفاظ صفوں کو پورا کرلیا کرو کا مطلب یہ ہے کہ جب تک ایک صف پوری نہ ہوجائے دوسری صف قائم نہ کرو ایسا نہ ہونا چاہیے کہ آگے صف میں جگہ خالی ہو اور اس میں مزید نمازیوں کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہو لیکن اس کے باوجود پیچھے دوسری صف قائم کرلی جائے ایسا کرنا غلط ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔