HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1082

صحیح
وَعَنْ اَبِی مَالِکِ نِ الْاَشْعَرِیِّ قَالَ اَ لَا اُحَدِّثُکُمْ بِصَلاۃِ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ اَقَامَ الصَّلَاۃَ وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خَلْفَھُمُ الْغِلْمَانَ ثُمَّ صَلَّی بِھِمْ فَذَکَرَ صَلاَ تَہ، ثُمَّ قَالَ ھٰکَذَا صَلٰوۃُ قَالَ عَبْدُا الْاَعْلٰی الَااَحْسِبَہ، اِلَّا قَالَ اُمَّتِیْ۔ (رواہ ابوداؤد)
حضرت ابومالک اشعری (رض) کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے (لوگوں سے) کہا کہ کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی نماز (کیفیت) سے آگاہ نہ کروں ؟ تو سنو کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز ( کے لئے لوگوں) کو کھڑا کر کے (اول) مردوں کی صف قائم کی پھر ان کے پیچھے لڑکوں کی صف باندھی اور انہیں نماز پڑھائی۔ ابومالک نے رسول اللہ ﷺ کی نماز (کی کیفیت) بیان کی اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے (نماز پڑھ کر فرمایا کہ نماز اسی طرح پڑھنی چاہیے۔ عبدالاعلی (جنہوں نے یہ روایت ابومالک سے نقل کی ہے) فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ ابومالک نے میری امت کی (بھی) کہا ہے یعنی ابومالک نے حدیث کے آخری الفاظ اس طرح نقل کئے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ھٰکَذَا صَلٰوۃُ اُمَّتِی (یعنی میری) امت کی نماز اسی طرح ہونی چاہیے۔ (ابوداؤد)

تشریح
حدیث کے آخری الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ میری امت کے لوگوں کو چاہیے کہ نماز کی جو کیفیت مجھے سے نقل کی گئی ہے اسی طرح نماز میں پڑھیں نیز اس سے یہ تنبیہ بھی مقصود ہے کہ جو لوگ اس طریقے سے یعنی سنت نبوی کے مطابق نماز نہیں پڑھیں گے وہ اپنے اس علم سے یہ ظاہر کریں گے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی تابعدار امت میں سے نہیں ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔