HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1126

ضعیف
وَعَنْ رَجُلٍ مِّنْ اَسَدِ بْنِ خُزَیْمَۃَ اَنَّہ، سَأَلَ اَبَا اَیُّوْبَ الْاِنْصَارِیَّ قَالَ یُصَلِّی اَحَدُنَا فِی مَنْزِلِہِ الصَّلَاۃَ ثُمَّ یَاتِی الْمَسْجِدَ وَتُقَامُ الصَّلَاۃُ فَاُصَلِّی مَعَھُمْ فَاَجِدُ فِیْ نَفْسِی شَیْئًا مِنْ ذٰلِکَ فَقَالَ اَبُوْ اَیُّوْبَ سَأَلْنَا عَنْ ذٰلِکَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم فَذٰلِکَ لَہ، سَھْمُ جَمْعٍ۔ (رواہ مالک و ابوداؤد)
اور قبیلہ اسد ابن خزیمہ کے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ اس نے حضرت ابوایوب انصاری (رض) سے پوچھا کہ ہم میں سے کوئی آدمی (اپنے گھر میں) نماز پڑھ لیتا ہے پھر وہ مسجد میں آتا ہے اور (دیکھتا ہے کہ) وہاں نماز پڑھی جا رہی ہے تو کیا میں نے ان کے ساتھ (دوبارہ) نماز پڑھ لوں ؟ میں اپنے دل میں ایک کھٹک محسوس کرتا ہوں ( یعنی میرے دل میں یہ شبہہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا دوبارہ نماز پڑھنا میرے لئے بہتر ہے یا نہیں ؟ ) حضرت ابوایوب انصاری (رض) نے فرمایا کہ میں نے (بھی اس مسئلے کو) رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ (دوبارہ نماز پڑھنا) اس کے لئے جماعت کا نصیبہ ہے۔ (مالک و سنن ابوداؤد)

تشریح
فَذٰلِکَ لَہ سَھْمُ جَمْعٍ کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی آدمی ایک مرتبہ مکان میں فرض نماز پڑھ لینے کے بعد پھر دوبارہ مسجد میں جماعت کے ساتھ وہی نماز پڑھتا ہے تو اس کے حق میں سراسر سعادت کی بات ہے کیونکہ اس طرح اس جماعت کی فضیلت اور اس کا ثواب ہاتھ لگتا ہے لہٰذا اس سلسلہ میں دل کے اندر کوئی و سوسہ و شبہ پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔