HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1138

صحیح
وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍٍص قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم صَلُّوْاقَبْلَ صَلٰوۃِ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَےْنِ صَلُّوْا قَبْلَ صَلٰوۃِ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ قَالَ فِی الثَّالِثَۃِ لِمَنْ شَآءَ کَرَاھِےَۃَ اَنْ ےَّتَّخِذَھَا النَّاسُ سُنَّۃً۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
اور حضرت عبداللہ ابن مغفل (رض) راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مغرب کی فرض نماز سے پہلے ( دو رکعتیں) نماز پڑھو (آپ نے یہ الفاظ دو مرتبہ فرمائے اور پھر) بوجہ اس بات کے مکروہ سمجھنے کے کہ لوگ انہیں سنت نہ قرار دے دیں تیسری مرتبہ یہ فرمایا کہ جو چاہے (پڑھ لیا کرے) ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
دو مرتبہ آپ ﷺ نے یہ فرمایا کہ مغرب کی فرض نماز پڑھنے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھ لیا کرو مگر پھر یہ جان لو کہ لوگ دونوں رکعتوں کو سنت موکدہ کا درجہ دے دیں گے لمن شاء (جو چاہے) کہہ کر اس بات کی آگاہی دے دی کہ یہ رکعتیں سنت نہیں ہیں بلکہ ان کا درجہ زیادہ سے زیادہ استحباب تک ہے اگر کوئی آدمی انہیں پڑھ لے گا تو اسے ثواب ملے گا۔ اور جو آدمی نہیں پڑھے گا اس سے کوئی مواخذہ نہیں ہوگا۔ مغرب کی فرض نماز سے پہلے دو رکعتیں نفل پڑھنے کے سلسلے میں پہلے بتایا جا چکا ہے کہ اکثر فقہاء نے انہیں پڑھنے سے منع کیا ہے چناچہ باب فضل الاذان کی حدیث نمبر ٩ کے ضمن میں اس کی تفصیل بیان ہوچکی ہے اور اس باب کی تیسری فصل میں بھی اس کی کچھ تفصیل ذکر کی جائے گی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔