HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1283

صحیح
وَعَنْ مُّعَاذَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ سَاَلْتُ عَائِشَۃَ کَمْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےُصَلِّیْ صَلٰوۃَ الضُّحیٰ قَالَتْ اَرْبَعَ رَکَعَاتٍ وَّےَزِےْدُ مَا شَآءَ اللّٰہُ۔(صحیح مسلم)
اور حضرت معاذہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے ام المومنین حضرت عائشہ (رض) سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نماز ضحی کی کتنی رکعتیں پڑھتے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ آپ چار رکعتیں پڑھتے تھے اور اس سے زیادہ بھی جس قدر اللہ چاہتا تھا پڑھتے تھے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
حدیث کے آخری الفاظ و یزید ماشاء اللہ کے بارے میں علماء لکھتے ہیں کہ نماز ضحٰی کی آپ ﷺ زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں پڑھتے تھے بارہ سے زیادہ کی تعداد کسی حدیث میں منقول نہیں ہے۔ یہ حدیث دونوں وقت کی نماز کو محتمل ہے یعنی ہوسکتا ہے کہ حدیث میں مذکورہ سوال و جواب کا تعلق نماز اشراق سے ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ نماز چاشت سے ہو۔ کتاب احبار میں لکھا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ ان نمازوں میں سورت الشمس، سورت واللیل، سورت والضحی اور الم نشرح کی قرأت کی جائے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔