HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1361

صحیح
وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا عَلٰی اَحَدِکُمْ اِنْ وَجَدَ اَنْ یَتَّخِذَ ثَوْبَیْنَ لِیَوْمِ الْجُمُعَۃِ سِوَی ثَوْبَی مِھْنَتِہٖ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ وَرَوَاہُ مِالِکٌ عَنْ یَحْیَ بْنِ سَعِیْدٍ۔
اور حضرت عبداللہ ابن سلام (رض) راوی ہیں کہ سر تاج دو عالم ﷺ نے فرمایا تم میں سے جسے مقدور ہو کہ نماز جمعہ کے لئے علاوہ کاروبار کے کپڑوں کے دو کپڑے اور بنا لے تو کوئی مضائقہ نہیں (سنن ابن ماجہ) اور امام مالک نے یہ روایت یحییٰ ابن سعد سے نقل کی ہے۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اگر کسی آدمی کو سہولت و آسانی کے ساتھ یہ میسر ہو کہ وہ ان کپڑوں کے علاوہ جنہیں وہ ہمیشہ پہنتا ہے اور ان کپڑوں میں گھر باہر کا کاروبار کرتا ہے نماز جمعہ کے لئے دو مزید کپڑے بنا لے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی آدمی بطور خاص جمعہ اور عیدین کے لئے اچھے کپڑے بنائے تو یہ زہد وتقوی کے منافی نہیں ہوگا چناچہ خود سرکار دو عالم ﷺ کے بارے میں ثابت ہے کہ آپ کے پاس دو ایسے کپڑتے تھے جنہیں آپ ﷺ بطور خاص جمعے ہی کے روز زیب تن فرماتے تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔