HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1484

صحیح
وَعَنْ اَنَسٍ صاَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ص کَانَ اِذَاقُحِطُوْا اسْتَسْقٰی بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلِبِ فَقَالَ اَللّٰھُمَّ اِنَّا کُنَّا نَتَوَسَّلُ اِلَےْکَ بِنَبِےِّنَا فَتَسْقِےْنَا وَاِنَّا نَتَوَسَّلُ اِلَےْکَ بِعَمِّ نَبِےِّنَا فَاسْقِنَا قَالَ فَےُسْقَوْنَ۔(صحیح البخاری)
اور حضرت انس (رض) راوی ہیں کہ جب (بارش نہ ہونے کے وجہ سے) قحط سالی ہوتی تو امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب، حضرت عباس ابن عبدالمطلب کے وسیلہ سے بارش کے لئے دعا فرماتے تھے چناچہ وہ فرماتے اے اللہ ! ہم تیرے نبی ﷺ کے وسیلہ سے تجھ سے دعا کرتے تھے پس تو ہمیں سیراب کرتا تھا اب ہم تیرے نبی ﷺ کے چچا کے وسیلہ سے دعا کرتے ہیں پس تو ہمیں سیراب کر۔ حضرت انس فرماتے ہیں کہ (اس دعا سے) بارش ہوجاتی تھی۔ (صحیح البخاری )

تشریح
منقول ہے کہ جب حضرت عمر اور دوسرے صحابہ کرام جو ان کے ہمراہ ہوتے تھے حضرت عباس (رض) کے وسیلہ سے دعا مانگتے تو حضرت عباس (رض) فرماتے کہ اے پروردگار ! تیرے پیغمبر کی امت نے میرا وسیلہ اختیار کیا ہے۔ خداوند ! تو میرے اس بڑھاپے کو رسوا مت کر اور مجھے ان کے سامنے شرمندہ نہ کر۔ چناچہ حضرت عمر (رض) و دیگر صحابہ کرام کی دعا اور حضرت عباس (رض) کے ان الفاظ میں اتنی تایثر ہوتی کہ جب ہی بارش شروع ہوجاتی تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔