HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

1970

ضعیف
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : عن النبي صلى الله عليه و سلم أنه قال : يغفر لأمته في آخر ليلة في رمضان . قيل : يا رسول الله أهي ليلة القدر ؟ قال : لا ولكن العامل إنما يوفى أجره إذا قضى عمله . رواه أحمد
حضرت ابوہریرہ (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ان کی (یعنی میری امت) کے روزہ دار افراد کی رمضان کی آخری رات میں بخشش ہوجاتی ہے عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ ! کیا وہ لیلۃ القدر ہے ؟ (جس میں بخشش کی جاتی ہے) آپ ﷺ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ کام کرنے والا جب اپنا کام کر چکتا ہے تو اسے اسی وقت اس کی پوری مزدوری دے دی جاتی ہے۔ (احمد)

تشریح
آپ ﷺ کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ مغفرت کی یہ سعادت لیلۃ القدر کی وجہ سے عطا نہیں ہوتی بلکہ اس عظیم فریضہ کی تکمیل کی وجہ سے ملتی ہے جس کی ادائیگی کا حکم اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو دیا ہے اور وہ روزہ رکھنا ہے روایت کے الفاظ یغفر لامتہ آنحضرت ﷺ کا ارشاد گرامی نہیں ہے بلکہ یہ حضرت ابوہریرہ (رض) کے اپنے الفاظ ہیں جس کے ذریعے انہوں نے آپ ﷺ کے الفاظ کا مفہوم ادا کیا ہے اور بعینہ آپ ﷺ کے الفاظ نقل نہیں کئے ہیں۔ کہ وہ یہ ہیں یغفر لامتی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔