HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

2111

صحیح
عن أنس قال : كان النبي صلى الله عليه و سلم يعتكف في العشر الأواخر من رمضان فلم يعتكف عاما . فلما كان العام المقبل اعتكف عشرين . رواه الترمذيورواه أبو داود وابن ماجه عن أبي بن كعب
حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ رمضان کے آخری دنوں میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے، ایک سال غالباً کسی عذر کی بناء پر آپ نے اعتکاف نہیں کیا جب دوسرا سال آیا تو آپ ﷺ نے اس رمضان میں بیس دن اعتکاف کیا (ترمذی، ابوداؤد) اور ابن ماجہ نے اس روایت کو ابی بن کعب (رض) سے نقل کیا ہے۔

تشریح
غالباً یہ حدیث اس گزشتہ روایت کی وضاحت ہے جو حضرت ابوہریرہ (رض) سے منقول ہے اور جس میں بتایا گیا ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی زندگی کے آخری سال میں بیس دن اعتکاف فرمایا علامہ طیبی کے مطابق یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اگر سنت مؤ کدہ فوت ہوجائیں تو ان کی بھی قضا کی جائے جیسا کہ فرائض کی قضا کی جاتی ہے لیکن اس بارے میں یہ بات ملحوظ رہے کہ تشبیہ صرف قضا کے بارے میں ہے ورنہ تو فرائض کی قضا بھی فرض ہے اور سنن مؤ کدہ کی قضا سنت ہے فرض یا واجب نہیں ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔