HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

2164

ضعیف
وعن ابن عباس وأنس بن مالك رضي الله عنهم قالا : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( إذا زلزلت ) تعدل نصف القرآن ( قل هو الله أحد ) تعدل ثلث القرآن و ( قل يا أيها الكافرون ) تعدل ربع القرآن . رواه الترمذي
حضرت ابن عباس (رض) اور حضرت انس بن مالک (رض) دونوں راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا سورت اذا زلزلت آدھے قرآن کے برابر ہے، سورت قل ہو اللہ تہائی قرآن کے برابر ہے اور سورت قل یا ایہا الکافروں چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ (ترمذی)

تشریح
قرآن کریم میں مبدأ اور معاد کو بیان کیا گیا ہے اور چونکہ اذا زلزلت میں معاد کا بہت عمدہ پیرایہ اور موثر انداز میں ذکر کیا گیا ہے اس لئے یہ سورت آدھے قرآن کے برابر ہوئی قل ہو اللہ کے تہائی قرآن کے برابر ہونے کی وجہ پہلی فصل کی حدیث نمبر ١٩ کی تشریح میں بیان ہوچکی ہے۔ قل یا ایہا الکافرون چوتھائی قرآن کے برابر بایں طور ہے کہ قرآن کریم میں تو حید، نبوت، احکام اور قصص یہ چار مضمون مذکور ہیں اور قل یا ایہا الکافرون میں توحید کا مضمون بہت اعلیٰ بیان ہے اس لئے یہ سورت چوتھائی قرآن کے برابر ہوئی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔