HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

2166

ضعیف
وعن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من قرأ كل يوم مائتي مرة ( قل هو الله أحد ) محي عنه ذنوب خمسين سنة إلا أن يكون عليه دين . رواه الترمذي والدارمي وفي روايته خمسين مرة ولم يذكر إلا أن يكون عليه دين
حضرت انس (رض) نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر روز دو سو مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھے تو اس (کے نامہ اعمال میں) سے پچاس برس کے گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں الاّ یہ کہ اس پر دین ہو۔ (ترمذی، دارمی) ایک اور روایت میں (دو سو مرتبہ کی بجائے) پچاس مرتبہ کا ذکر ہے نیز اس روایت میں الاّ یہ کہ اس پر دین ہو کے الفاظ مذکور نہیں ہیں۔

تشریح
الا ان یکون علیہ دین (الا یہ کہ اس پر دین ہو) کے دو مطلب ہوسکتے ہیں ایک تو یہی کہ دین کا گناہ نہیں مٹایا جائے گا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کے ذمہ دین کی عدم ادائیگی کا گناہ ہوگا تو اس کے دوسرے گناہ بھی نہیں مٹائے جائیں گے یعنی اس صورت میں اس سورت کی قرأت تاثیر نہیں کرے گی۔ دین سے مراد حقوق العباد (بندوں کے حقوق) ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔