HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

3175

ضعیف
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : كل خطبة ليس فيها تشهد فهي كاليد الجذماء . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب (2/214) 3151 - [ 12 ] ( ضعيف ) وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : كل أمر ذي بال لا يبدأ فيه بالحمد لله فهو أقطع . رواه ابن ماجه
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس خطبہ میں تشہد یعنی اللہ کی حمد وثناء نہ ہو وہ کٹے ہوئے ہاتھ کی طرح ہے ( ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جس طرح کٹا ہوا ہاتھ بےفائدہ ہوتا ہے کہ ہاتھ والا اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا اسی طرح خطبہ کے بغیر نکاح بھی بےفائدہ ہے کہ وہ خیر و برکت سے خالی رہتا ہے۔ ملا علی قاری نے اپنی شرح میں لفظ خطبہ کو خ کے زیر کے ساتھ لکھا ہے اور اس کے معنی تزویج یعنی نکاح کرنا بیان کئے ہیں جب کہ حضرت مولانا شاہ اسحق دہلوی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے اساتذہ سے اس لفظ کو خ کے پیش کے ساتھ خطبہ سنا ہے اور حضرت شیخ عبد الحق دہلوی کے کلام سے بھی یہی مفہوم ہوتا ہے۔ اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس اہم اور عظیم الشان کام کو اللہ کی حمد وثناء کے بغیر شروع کیا جائے وہ بےبرکت ہوجاتا ہے ( ابن ماجہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔