HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

3908

صحیح
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : يومئذ يوم حنين : من قتل كافرا فله سلبه فقتل أبو طلحة يومئذ عشرين رجلا وأخذ أسلابهم . رواه الدارمي (2/409) 4003 - [ 19 ] ( لم تتم دراسته ) وعن عوف بن مالك الأشجعي وخالد بن الوليد : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قضى في السلب للقاتل . ولم يخمس السلب . رواه أبو داود (2/410) 4004 - [ 20 ] ( لم تتم دراسته ) وعن عبد الله بن مسعود قال : نفلني رسول الله صلى الله عليه و سلم يوم بدر سيف أبي جهل وكان قتله . رواه أبو داود
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اس روز یعنی غزوہ حنین کے دن فرمایا جو شخص کسی کافر ( دشمن) کو قتل کرے گا اس ( مقتول) کا مال و اسباب اسی ( قاتل) کو ملے گا۔ چناچہ ابوطلحہ نے اس دن ( دشمن کے) بیس آ دمیوں کو قتل کیا اور ان کا سب مال اور اسباب حاصل کیا !۔ ( دارمی) حضرت عوف ابن مالک اشجعی اور حضرت خالد ابن الولید سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے مقتول کے مال و اسباب کے بارے میں حکم فرمایا کہ وہ قتل کرنے والے کا حق ہے، نیز اس مال و اسباب میں سے آپ ﷺ نے خمس نہیں نکالا ( جیسا کہ مال غنیمت میں سے نکالتے تھے ) ۔ ( ابوداؤد) اور حضرت عبداللہ ابن مسعود کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے جنگ بدر کے دن مجھ کو ابوجہل کی تلوار ( میرے حصہ سے) زائد دی۔ واضح ہو کہ ابوجہل کو عبداللہ بن مسعود ہی نے قتل کیا تھا۔ ( ابوداؤد)

تشریح
جنگ بدر میں ابوجہل کو اصل میں تو انصار مدینہ کے دونوں عمروں نے قتل کیا تھا لیکن حضرت ابن مسعود اس کے قتل کرنے میں ان کے شریک تھے بایں طور کہ اس کا سر تن سے انہوں نے ہی جدا کیا تھا، اسی لئے آنحضرت ﷺ نے اس کے سامان کی ایک چیز یعنی تلوار حضرت عبداللہ ابن مسعود کو عطا فرمائی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔