HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

3948

صحیح
وعن أميمة بنت رقيقة قالت : بايعت النبي صلى الله عليه و سلم في نسوة فقال لنا : فيما استطعتن وأطقتن قلت : الله ورسوله أرحم بنا منا بأنفسنا قلت : يا رسول الله بايعنا تعني صافحنا قال : إنما قولي لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة . رواه الترمذي والنسائي وابن ماجه ومالك في الموطأ
اور حضرت امیمہ بنت رقیقہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نے کچھ عورتوں کے ساتھ نبی کریم ﷺ سے بیعت کی ( یعنی ہم چند عورتوں نے اجتماعی طور پر آپ ﷺ سے بیعت کی) چناچہ ( اس وقت) آپ ﷺ نے ہم سے فرمایا کہ ( اے خواتین ! میں نے تمہیں اسی چیز پر بیعت کیا ہے) جس ( پر عمل کرنے) کی طاقت و استطاعت رکھتی ہو ( یعنی آنحضرت ﷺ نے ازراہ شفقت ان عورتوں کی بیعت کو ان کی عملی استطاعت وہمّت تک محدود رکھا ) ۔ میں نے کہا کہ ( بےشک) اپنی ذات پر ہم خود مہر بان اور رحم دل ہوسکتے ہیں اس سے کہیں زیادہ ہمارے حق میں اللہ اور اس کا رسول ﷺ رحم کرنے والے ہیں اور پھر میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہمیں بیعت کرلیجئے ۔ اس بات سے ان کی مراد یہ تھی کہ ہم سے مصافحہ کیجئے یعنی بیعت کرتے وقت ہمارا ہاتھ اپنے دست مبارک میں پکڑیئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا۔ میرا سب عورتوں سے کچھ کہنا ایک عورت سے کہہ دینے کی طرح ہے، یعنی اوّل تو عورتوں کو بیعت کرتے وقت صرف زبان سے یہ کہہ دینا کافی ہے کہ میں نے تمہیں بیعت کیا اور ان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوم یہ کہ اگر کچھ عورتیں اجتماعی طور پر بیعت ہو رہی ہوں تو زبان سے یہ کہنے کے لئے بھی الگ الگ ہر عورت سے مخاطب ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ صرف ایک عورت سے کہہ دینا سب عورتوں کے لئے کافی ہے۔

تشریح
مشکوٰۃ کے اصل نسخہ میں لفظ رواہ کے بعد جگہ خالی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مؤلف مشکوٰۃ کو اس حدیث کے مآخذ کی تحقیق نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن حاشیہ میں بعض شارحین نے یہ عبارت لکھ دی ہے کہ رواہ الترمذی والنسائی وابن ماجہ ومالک فی الموطا کلہم من حدیثی محمد بن المنکدر انہ سمع من ائمۃ الحدیث و قال الترمذی حدیث حسن صحیح لایعرف الا من حدیث ابن المنکدر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔