HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

399

ضعیف
وَعَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اﷲُ عَنْہُ قَالَ اِنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَقَالَ ھٰذَا وُضُوْئِی وَوُضُوْءُ الْاَنْبِیَاءِ قَبْلِی وَوُضُوْءُ اِبْرَاھِیْمَ رَوَاھُمَا رَزِیْنٌ وَالنَّوَوِیُّ ضَعَّفَ الثَّانِیَ فِی شَرْحِ مُسْلِمٍ۔
اور حضرت عثمان غنی (رض) راوی ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے تین تین مرتبہ وضو کیا اور پھر فرمایا کہ یہ میرا اور مجھ سے پہلے کے انبیاء (علیہم السلام) کا وضو ہے اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا وضو ہے (یہ دونوں حدیثیں رزین نے روایت کی ہیں اور امام نووی (رح) نے شرح مسلم میں دوسری حدیث کو ضعیف کہا۔

تشریح
رسول اللہ ﷺ نے تمام انبیاء کرام (علیہم السلام) کا ذکر کرنے کے بعد پھر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا جو ذکر کیا ہے اسے تخصیص بعد تعمیم فرماتے ہیں یعنی انبیاء (علیہم السلام) کا عمومی طور پر ذکر کرنے کے بعد پھر بطور خاص حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے اسم گرامی کا ذکر کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) طہارت اور نظافت کا بہت زیادہ خیال رکھا کرتے تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔