HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

4547

صحیح
وعن علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال يجزئ عن الجماعة إذا مروا أن يسلم أحدهم ويجزئ عن الجلوس أن يرد أحدهم . رواه البيهقي في شعب الإيمان مرفوعا . وروى أبو داود وقال ورفعه الحسن بن علي وهو شيخ أبي داود .
اور حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ جب کچھ لوگ گزر رہے ہوں تو ان میں سے کسی ایک کا سلام لینا ان سب کی طرف سے کافی ہوگا اسی طرح جو لوگ بیٹھے ہوئے ہوں ان میں سے کسی ایک کا جواب دینا ان سب کی طرف سے کافی ہوگا۔ اس روایت کو بہیقی نے شعب الایمان میں بطریق مرفوع نقل کیا ہے (یعنی بہیقی کی روایت کے مطابق یہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے نہ کہ حضرت علی کرم اللہ وجھہ کا قول ہے) اور ابوداؤد نے اس روایت کو بطریق موقوف نقل کیا ہے نیز انہوں نے اپنی سند بیان کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس روایت کو حسن ابن علی نے مرفوع بیان کیا ہے اور یہ حسن ابن علی (امام حسن ابن علی ابن ابی طالب نہیں بلکہ) وہ حسن ہیں جو ابوداؤد کے استاد وشیخ ہیں۔ (حاصل یہ کہ اس روایت کو بہیقی نے تو مرفوع نقل کیا ہے اور ابوداؤد نے بھی حسن ابن علی کی سند سے مرفوع نقل کیا ہے لیکن دوسری سند سے موقوف نقل کیا ہے) ۔۔

تشریح
گزر رہے ہوں اس حکم میں وہ صورت بھی داخل ہے جب کہ وہ کچھ لوگ کسی ایسی جگہ جائیں یا کسی ایسی جگہ رکیں جہاں پہلے سے کچھ لوگ بیٹھے ہوں، یا ایک ہی شخص ہو، حدیث کا حاصل یہ ہے کہ سلام کرنے میں پہل کرنا سنت کفایہ ہے اور سلام کا جواب دینا فرض کفایہ ہے جن لوگوں کو سلام میں پہل کرنی چاہیے یا جن لوگوں کو سلام کا جواب دینا ہے اگر ان میں سے کوئی ایک شخص سلام کرے یا کوئی ایک شخص سلام کا جواب دیدے تو وہ سلام یا جواب میں ان سب لوگوں کی طرف سے کافی ہوگا اور وہ سب بری الذمہ ہوجائیں گے اگرچہ ان میں سے ہر ایک کا سلام کرنا یا ہر ایک کا جواب دینا افضل ہوگا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔