HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5166

ضعیف
وعن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يهريق الماء فيتيمم بالتراب فأقول يا رسول الله إن الماء منك قريب يقول ما يدريني لعلي لا أبلغه . رواه في شرح السنة وابن الجوزي في كتاب الوفاء
حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ کبھی ایسا ہوتا کہ رسول کریم ﷺ پیشاب کرنے کے بعد اور وضو کرنے سے پہلے مٹی سے تیمم کرلیتے، میں (یعنی ابن عباس رضی الہ عنہ یہ دیکھ کر) عرض کرتا کہ یا رسول اللہ ﷺ پانی تو آپ ﷺ کے بہت قریب ہے (یعنی جب پانی آپ کی دسترس سے اتنا دور نہیں ہے کہ وضو کرسکتے ہیں تو پھر تیمم کیوں کرتے ہیں ؟ حضور ﷺ میری اس بات کے جواب میں فرماتے۔ مجھے کیا معلوم کہ میں اس پانی تک پہنچ بھی سکوں گا یا نہیں ؟ اس روایت کو بغوی نے شرح السنہ میں اور ابن جوزی نے کتاب الوفاء میں نقل کیا ہے۔

تشریح
یعنی مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ میری عمر کتنی ہے اور ہر لمحہ موت متوقع ہے اس لئے میں ڈرتا ہوں کہ پیشاب کرنے کے بعد مجھے اتنی مہلت بھی نہ ملے کہ پانی تک پہنچ کر وضو کرسکوں۔ لہٰذا فوری طور پر تیمم کرلیتا ہوں تاکہ ایک طرح کی طہارت تو حاصل رہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔