HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5231

صحیح
وعن عمر بن الخطاب عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إنما أخاف على هذه الأمة كل منافق يتكلم بالحكمة ويعمل بالجور روى البيهقي الأحاديث الثلاثة في شعب الإيمان .
حضرت عمر بن الخطاب (رض) نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ میں اس امت (یعنی امت محمدیہ ﷺ کے بارے میں جس چیز سے ڈرتا ہوں وہ ہر منافق (یعنی ریا کار یا فاسق) کا شر ہے جو باتیں تو علم وحکم اور موعظت ونصیھت کی کرتا ہے، لیکن کام ظلم و زیادتی اور ناراستی کے کرتا ہے۔ ان تینوں روایتوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔

تشریح
یہ ان لوگوں کی خصلت بتائی گئی ہے جو لوگوں کو دیکھا نے کے لئے باتیں تو بڑی اچھی اچھی کرتے ہیں مگر خود ان باتوں پر عمل کرتے نہیں اور اسی چیز کو نفاق کہا جاتا ہے۔ چناچہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میں اپنی امت کے حق میں ایسے ہی لوگوں کے وجود اور اس کی بری خصلت سے ڈرتا ہوں کہ مبادا اس قسم کے لوگ میری امت میں پیدا ہوجائیں گے اور بری خصلت اس امت محمدیہ کے درمیان راہ پا کر مسلمانوں کو فتنہ و فساد اور آلام و مصائب میں مبتلا کر دے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔