HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5423

ضعیف
عن المستورد بن شداد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال بعثت في نفس الساعة فسبقتها كما سبقت هذه هذه وأشار بأصبعيه السبابة والوسطى . رواه الترمذي .
حضرت مستورد ابن شداد نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں قیامت کی ابتداء میں بھیجا گیا ہوں ( یعنی میری بعثت ایسے زمانہ میں ہوئی ہے حس میں قیامت کی علامت کا آغاز ہوگیا ہے اور میں قیامت سے بس اتنا ہی آگے آیا ہوں جس قدر کہ یہ ( بیچ کی) انگلی اس ( شہادت کی) انگلی سے آگے ہے یہ فرما کر آپ ﷺ نے اپنی دونوں انگلیوں یعنی شہادت کی انگلی اور بیچ کی طرف اشارہ فرمایا۔ ( ترمذی)

تشریح
مطلب یہ کہ جس طرح بیچ کی انگلی شہادت کی انگلی سے کچھ تھوڑی سی بڑھی ہوئی ہے اسی طرح میری بعثت کا زمانہ قیامت آنے کے وقت سے کچھ ہی پہلے ہے میں کچھ آگے آگیا ہوں قیامت میرے پیچھے پیچھے چلی آرہی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔