HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5428

صحیح
وعن عبد الله بن مسعود قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تقوم الساعة إلا على شرار الخلق . رواه مسلم . ( متفق عليه )
اور حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ قیامت صرف بدکار لوگوں پر قائم ہوگی۔ ( مسلم)

تشریح
خلق یعنی مخلوق سے مراد انسان ہیں، کیونکہ شرار یعنی بدکار سے مراد گنہگار ہیں اور ظاہر ہے کہ گناہ و معصیت کا تعلق صرف انسان سے ہوتا ہے نہ کہ ساری مخلوق سے۔ اگر یہاں سوال پیدا ہو کہ اس حدیث اور اس حدیث کے درمیان کہ جو پیچھے گزر چکی ہے یعنی لا یزال طائفۃ من امتی حتی یقاتلون الحق ظاہرین الی القیامۃ مطابقت کی کیا صورت ہے، کیونکہ اس حدیث سے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ قیامت قائم ہونے سے پہلے ایک عرصہ ایسا بھی گزر یگا جس میں اس روئے زمین پر کوئی اللہ کا نام لیوا بھی موجود نہیں ہوگا بلکہ سارے لوگ اللہ بیزار اور بدکار ہوں گے اور انہی پر قیامت قائم ہوگی جب کہ پہلی حدیث لا یزال بنا طائفۃ سے بظاہر یہ واضح ہوتا ہے کہ قیامت تک ہمیشہ اس روئے زمین پر اللہ کے نام لیواؤں کی کوئی نہ کوئی جماعت ضرور موجود رہے گی تو اس کا جواب یہ ہے کہ پہلی حدیث لا یزال طائفۃ الخ کا تعلق تمام زبانوں سے ہے کہ روئے زمین پر جب تک اسلام کے حاملین کا وجود رہے گا ان میں سے کوئی نہ کوئی جماعت ہمیشہ حق کی سر بلندی کے لئے برسر پیکار رہے گی اس کے برخلاف یہاں نقل کی جانے والی حدیث ( لا تقوم الساعۃ الخ کا تعلق صرف اس مخصوص زمانہ سے ہے جب قیامت آنے ہی والی ہوگی اور اس دنیا سے اللہ کے تمام نام لیواؤں کو اٹھا لیا جائے گا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔