HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5505

ضعیف
وعن المغيرة بن شعبة قا ل : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم شعار المؤمنين يوم القيامة على الصراط : رب سلم سلم . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
اور حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن پل صراط پر سے گزرتے وقت اہل ایمان کی علامت، یہ الفاظ ہوں گے رب سلم سلم۔ ( پروردگار بچائیو، پروردگار بچائیو) اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
شعار جس کا ترجمہ علامت کیا گیا ہے) دراصل اسی مخصوص اصطلاحی لفظ یا جملہ کو کہتے ہیں جو فوج والے آپس میں ایک دوسرے کو پہچاننے کے لئے، یا سفر کرنے والے دوران سفر ایک دوسرے کو شناخت کرنے کے لئے استعمال کریں، چناچہ قیامت کے دن پل صراط پر گزرتے وقت اہل ایمان کی شناخت و پہچان کے لئے رب سلم رب سلم ( پروردگار بچائیو) کے الفاظ ان کی زبان پر ہوں گے اور ہر امت کے لوگ جو اپنے پیغمبر اور رسول کے متبع اور تابعدار تھے، یہ الفاظ کہتے ہوئے آگے بڑھیں گے، تاہم زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ اس طرح کے شناختی الفاظ صرف مؤمنین کاملین کا شعار ہوں گے۔ یعنی با عمل علماء، شہدا اور صالحین کہ جن کو انبیاء اور رسولوں کی اتباع کے صدقہ شفاعت کا مرتبہ حاصل ہوگا۔ ابن مردویہ نے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے بطریق مرفوع یہ نقل کیا ہے کہ قیامت کے دن جب لوگوں کو قبروں سے اٹھایا جائے گا تو اس وقت اہل ایمان کا شعار لا الہ الا اللہ وعلی اللہ فلیتوکل المؤمنون ہوگا نیز شیرازی نے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) ہی کی یہ روایت نقل کی ہے کہ قیامت کے دن اس دن کے ہولناکی اندھیروں میں اہل ایمان کا شعار لا الہ الا انت ہوگا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔