HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5587

صحیح
وعن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : ( وهم فيها كالحون ) قال : تشويه النار فتقلص شفته العليا حتى تبلغ وسط رأسه وتسترخي شفته السفلى حتى تضرب سرته . رواه الترمذي
اور حضرت ابوسعید (رض) نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے آیت قرآنی کے ان الفاظ (تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيْهَا كٰلِحُوْنَ ) 23 ۔ المؤمنون 104) کی وضاحت میں فرمایا کہ دوزخ کی آگ کافر کے منہ (کے گوشت) کو بھون ڈالے گی جس سے اس کے اوپر کا ہونٹ اوپر کو سمٹ جائے گا یہاں تک کہ سر کے درمیانی حصہ تک پہنچے گا اور نیچے کا ہونٹ لٹک جائے گا یہاں تک کہ ناف تک پہنچ جائے گا۔ (ترمذی)

تشریح
قرآن کی مذکورہ جس آیت میں ہے وہ پوری یوں ہے۔ (تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيْهَا كٰلِحُوْنَ ) 23 ۔ المؤمنون 104) جہنم کی آگ ان دوزخیوں کے چہروں کو جھلستی ہوگی اور اس جہنم میں ان کے چہرے بگڑے ہوں گے۔ لفظ کالح سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جس کا ہونٹ سکڑ کر اوپر چڑھ گیا ہو اور دانت کھل گئے ہوں بعض مفسرین نے تو کالحون کا ترجمہ یہ کیا ہے کہ ان کی تیوریاں چڑھی ہوئی ہوں گی اور بعض مفسرین نے یہ لکھا ہے کہ ان کے دانت کھلے ہوں گے ! یہ دوسرا ترجمہ آنحضرت ﷺ کی مذکورہ وضاحت کے زیادہ مناسب ہے لیکن ان کے چہڑے بگڑے ہونگے ایک ایسا ترجمہ ہے جس میں لغوی معنی اور آنحضرت ﷺ کی وضاحت، سب کی رعایت ہوجاتی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔