HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5608

صحیح
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : اختتن إبراهيم النبي وهو ابن ثمانين سنة بالقدوم . متفق عليه
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اسی سال کی عمر میں قدوم سے اپنا ختنہ کیا۔ ( بخاری ومسلم)

تشریح
امام نووی (رح) نے اس حدیث کی تشریح میں لکھا ہے کہ لفظ قدوم کی دال کی حرکت میں اختلاف ہے اگر اس دال کو تخفیف کے ساتھ قدوم پڑھا جائے تو اس کے معنی بڑھی کے اوزار یعنی بسولے کے ہوں گے اور حدیث کا مطلب یہ ہوگا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنا ختنہ بسولے سے خود کیا اور اس وقت ان کی عمر اسّی سال کی تھی اور اگر اس لفظ کو دال کی تشدید کے ساتھ قدّوم پڑھا جائے تو اس سے مراد ملک شام کا ایک گاؤں ہوگا جس کا نام قدوم تھا، ویسے اس گاؤں کا نام قدوم بہ تخفیف دال بھی نقل کیا گیا ہے، اس صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اسّی سال کی عمر میں ختنہ خود کیا اور اس وقت وہ ملک شام کے گاؤں قدوم میں تھے، حاصل یہ کہ جس روایت میں یہ لفظ بہ تشدید دال نقل ہوا، اس میں قدوم سے مذکورہ گاؤں ہی مراد ہوسکتا ہے اور مذکورہ گاؤں بھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔