HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5660

صحیح
وعن أبي هريرة قال : قالوا : يا رسول الله متى وجبت لك النبوة ؟ قال : وآدم بين الروح والجسد . رواه الترمذي
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ (ایک دن) صحابہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ﷺ نبوت کے لئے آپ ﷺ کس وقت نامزد ہوئے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا اس وقت جب کہ آدم (علیہ السلام) روح اور بدن کے درمیان تھے (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ کہ آنحضرت ﷺ کی ذات گرامی مرتبہ نبوت و رسالت کے لئے اس وقت نامزد بھی ہوچکی تھی۔ جب کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کی روح ان کے پیکر خاکی سے متعلق بھی نہیں ہوئی تھی اور ان کا پتلا زمین پر بےجان پڑا تھا۔ یہ جملہ دراصل اس بات سے کنایہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی نبوت و رسالت حضرت آدم (علیہ السلام) کے وجود میں آنے سے بھی پہلے متعین ومقرر ہوچکی تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔