HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5710

صحیح
وعن أم سليم أن النبي صلى الله عليه و سلم كان يأتيها فيقيل عندها فتبسط نطعا فيقيل عليه وكان كثير العرق فكانت تجمع عرقه فتجعله في الطيب . فقال النبي صلى الله عليه و سلم : يا أم سليم ما هذا ؟ قالت : عرقك نجعله في طيبنا وهو من أطيب الطيب وفي رواية قالت : يا رسول الله نرجو بركته لصبياننا قال : أصبت . متفق عليه
اور حضرت ام سلیم سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کے یہاں آکر قیلولہ فرمایا کرتے تھے (یعنی دوپہر کے وقت ان کے ہاں ان یہاں استراحت کے لئے تشریف لایا کرتے تھے) چناچہ ام سلیم آپ ﷺ کے لئے چمڑے کا بستر بچھا دیتیں آپ ﷺ اسی پر قیلولہ فرماتے۔ آنحضرت ﷺ کو پسینہ زیادہ آیا کرتا تھا (کیونکہ آپ ﷺ کیثرالحیا تھے) ام سلیم (رض) آپ ﷺ کا پسینہ جمع کرکے اپنے عطر میں ملالیتی تھیں) (ایک دن) آنحضرت صلی اللہ علیہ نے ان کو پسینہ جمع کرتے ہوئے دیکھا تو) پوچھا کہ ام سلیم یہ تم کیا کر رہی ہو ؟ ام سلیم (رض) نے کہا کہ یہ آپ کا پسینہ ہے جس کو جمع کرکے ہم اپنے عطر میں ملالیتے ہیں، بات یہ ہے کہ آپ ﷺ کا پسینہ مبارک تمام خوشبوؤں سے بہتر خوشبو ہے۔ اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ام سلیم نے کہا یا رسول اللہ ﷺ اس پسینہ کو ہم اپنے بچوں کے لئے باعث برکت تصور کرتی ہیں (یعنی آپ ﷺ کے مبارک پسینہ کو ہم اپنے بچوں کے بدن اور منہ پر ملتی ہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ وہ بچے اس پسینہ کی برکت سے آفات اور بلاؤں سے محفوظ رہیں گے) آپ ﷺ نے فرمایا تم نے صحیح کہا اور اچھا کیا۔ ( بخاری ومسلم )

تشریح
حضرت ام سلیم (رض) حضرت انس (رض) کی والدہ ہیں جو آنحضرت ﷺ کے خادم خاص تھے یہ بڑی عاقلہ اور فاضلہ خاتون تھیں، اللہ نے اپنی اور اپنے دین کی اور اپنے رسول کی محبت کا وافر حصہ ان کو عطا فرمایا تھا کسی رضاعی یا نسبی رشتے سے آنحضرت ﷺ کی محرم عورتوں میں سے تھیں، اسی لئے آنحضرت ﷺ دوپہر کے وقت ان کے ہاں جا کر قیلولہ فرما لیا کرتے تھے

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔