HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5721

صحیح
وعن أنس أن غلاما يهوديا كان يخدم النبي صلى الله عليه و سلم فمرض فأتاه النبي صلى الله عليه و سلم يعوده فوجد أباه عند رأسه يقرأ التوراة فقال له رسول الله صلى الله عليه و سلم : يا يهودي أنشدك بالله الذي أنزل التوراة على موسى هل تجد في التوراة نعتي وصفتي ومخرجي ؟ . قال : لا . قال الفتى : بلى والله يا رسول الله إنا نجد لك في التوراة نعتك وصفتك ومخرجك وإني أشهد أن لا إله إلا الله وأنك رسول الله . فقال النبي صلى الله عليه و سلم لأصحابه : أقيموا هذا من عند رأسه ولوا أخاكم . رواه البيهقي في دلائل النبوة
حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا، بیمار ہوا تو نبی کریم ﷺ اس کی عیادت کو اس کے گھر تشریف لائے، آپ ﷺ نے دیکھا کہ اس کا باپ اس کے سرھانے بیٹھا ہوا ہے تورات کا کوئی حصہ پڑھا رہا ہے (جیسے مسلمانوں میں نزع کے وقت سورت یٰسین پڑھی جاتی ہے) رسول کریم ﷺ نے (یہ دیکھ کر) اس سے پوچھا کہ یہودی ! میں تمہیں اس اللہ کی قسم دے کر دریافت کرتا ہوں جس نے موسیٰ (علیہ السلام) پر تورات نازل کی (سچ سچ بتانا) کیا تم اس تورات میں میری تعریف و توصیف اور میرے (وطن سے) نکلنے کا ذکر پاتے ہو ؟ اس یہودی نے جواب دیا کہ نہیں لیکن وہ لڑکا بولا ہاں یا رسول اللہ ! خدا کی قسم اس تورات میں ہم آپ ﷺ کی تعریف و توصیف اور آپ کے نکلنے کا ذکر پاتے ہیں اور میں یقینی طور پر اس امر کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی نہیں معبود نہیں اور اس امر کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ بلاشبہ آپ اللہ کے رسول ہیں رسول کریم ﷺ نے اس لڑکے کی اس راست گوئی اور اس کے اظہار ایمان واسلام کو دیکھ کر) اپنے صحابہ کرام سے فرمایا کہ اس کے باپ کو اس کے سرہانے سے اٹھادو اور تم اپنے اس (دینی) بھائی کے والی بنو (یعنی اگر اسی لڑکے کا انتقال ہوجائے تو پھر اس کے تجہیزوتکفین وغیرہ کے امور تم انجام دو ) اس روایت کو بیہقی نے دلائل النبوۃ میں ذکر کیا ہے ،

تشریح
میرے نکلنے کا ایک مطلب تو وطن یعنی مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ آجانا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ لفظ مخرج یہاں بعث (منصب رسالت ونبوت پر فائز ہونے) کے معنی میں ہو۔ لفظ، نعت اور صفت، لغوی طور پر دونوں ہم معنی ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہاں نعت سے مراد آپ ﷺ کے ذاتی و باطنی اوصاف ہیں اور، صفت، سے ظاہری اوصاف مراد ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔