HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5759

صحیح
عن ابن عباس قال : بعث رسول الله صلى الله عليه و سلم لأربعين سنة فمكث بمكة ثلاث عشرة سنة يوحى إليه ثم أمر بالهجرة فهاجر عشر سنين ومات وهو ابن ثلاث وستين سنة . متفق عليه
حضرت ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کو چالیس سال کی عمر میں منصب رسالت ونبوت پر فائز کیا گیا، اس کے بعد آپ ﷺ تیرہ سال مکہ میں رہے اور پھر آپ ﷺ کو ہجرت کا حکم دیا گیا چناچہ آپ ﷺ نے (مکہ سے) ہجرت فرمائی اور دس سال مدینہ میں رہے جب آپ کی وفات ہوئی تو عمر مبارک تریسٹھ سال کی تھی۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
آپ ﷺ کی عمر مبارک کے بارے میں مختلف روایتیں منقول ہیں لیکن زیادہ صحیح یہی روایت ہے کہ تریسٹھ سال کی عمر میں دنیا سے تشریف لے گئے۔ اور حضرت ابن عباس (رض) ہی کی اپنی روایت میں پنیسٹھ سال کی عمر میں وفات کا ذکر ہے اور حضرت انس (رض) کی روایت میں جو آگے آئے گی اس میں ساٹھ سال کی عمر میں وفات کا ذکر ہے۔ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) نے اگلی روایت میں سن ولادت اور سن وفات کو بھی پورا پوراسال شمار کر کیا اور ان دوسالوں کو ملا کر کل ٦٥ سال بیان کی جب کہ حضرت انس (رض) نے تریسٹھ میں سے کسر یعنی تین کو حذف کرکے ساٹھ سال کا ذکر کیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔