HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5766

صحیح
وعن عبادة بن الصامت قال : كان النبي صلى الله عليه و سلم إذا نزل عليه الوحي كرب لذلك وتربد وجهه . وفي رواية : نكس رأسه ونكس أصحابه رؤوسهم فلما أتلي عنه رفع رأسه . رواه مسلم
اور حضرت عبادہ بن صامت (رض) کہتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو اس کے سبب آپ ﷺ کو سخت غم لاحق ہوجاتا تھا اور آپ ﷺ کے چہرہ مبارک کا رنگ متغیر ہوجاتا تھا اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جب آنحضرت ﷺ پر وحی اترتی تھی تو آپ ﷺ اپنا سرجھکا لیتے تھے اور (اس وقت جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین (موجود ہوتے وہ) بھی اپنا سر جھکا لیتے تھے، جب وحی اترنا موقوف ہوجاتا تو آپ ﷺ ( اور صحابہ بھی) اپنا سر اٹھا لیتے۔ (مسلم)

تشریح
تو آپ ﷺ کو سخت غم لاحق ہوجاتا تھا۔ کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح کسی شخص کو اس کی کوئی بہت ہی اہم ذمہ داری غم اور فکر میں مبتلا کردیتی ہے اسی طرح آنحضرت ﷺ اس وحی کو بجنسہ یاد و محفوظ رکھنے اور دوسروں تک پہنچانے کی ذمہ داری کا سخت فکر اور غم کرتے تھے اور اس ذمہ داری کی ادائیگی کا اہتمام آپ ﷺ کو ہلکان کردیتا تھا، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ سے فرمایا۔ لاتحرک بہ لسانک لتعجل بہ ان علینا جمعہ وقرانہ۔ (اے پیغمبر ﷺ آپ قبل اختتام وحی قرآن پر اپنی زبان نہ ہلایا کیجئے تاکہ آپ اس کو جلدی لیں، اس (قرآن) کو آپ ﷺ کے قلب وحافظہ میں) جمع و محفوظ کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے۔ یا یہ غم وفکر آپ ﷺ کو اس سبب سے ہوتا تھا کہ نازل ہونے والی وحی میں غیظ وغضب، سزاو عذاب کا اظہار کرنے والی آیات بھی ہوتی تھیں اور آپ ﷺ ان آیات کی بنا پر اپنی امت کے حق میں سخت فکر مند اور غمگین ہوجاتے تھے کہ کہیں میری امت کے لوگ اس غیظ وغضب اور عذاب کے مستوجب نہ ہوجائیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا سر جھکا لینا تو اس بناء پر ہوتا تھا کہ اس وقت آنحضرت ﷺ پر جو کیفیت طاری ہوتی تھی، کمال تعلق و محبت کی وجہ سے ان کا اثر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سرایت کرجاتا تھا، یا یہ کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جب آپ ﷺ کو سرجھکاتے دیکھتے تو آپ ﷺ کی اتباع میں وہ سر جھکا لیتے تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔