HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5881

ضعیف
وعن سعيد بن عبد العزيز قال : لما كان أيام الحرة لم يؤذن في مسجد النبي صلى الله عليه و سلم ثلاثا ولم يقم ولم يبرح سعيد بن المسيب المسجد وكان لا يعرف وقت الصلاة إلا بهمهمة يسمعها من قبر النبي صلى الله عليه و سلم . رواه الدارمي
اور حضرت سعید ابن عبد العزیز (رح) جو جلیل القدر تبع تابعین میں سے ہیں اور جو نہ صرف یہ کہ زبردست فقیہ تھے اور حدیث کو صحت کے ساتھ بیان کرنے میں امتیازی حیثیت رکھتے بلکہ بڑے گریاں وترساں بزرگ تھے) بیان کرتے ہیں کہ واقعہ حرہ کے دنوں میں تین روز تک مسجد نبوی ﷺ میں نہ تو اذان دی گئی نہ تکبیر کہی گئی اور نہ حضرت سعید ابن مسیب (رض) مسجد سے باہر نکلنے پائے (کیونکہ ان ایام میں لوگوں کا مسجد میں آنا بالکل بند کردیا گیا تھا) (مسیب ان پر آفات کے دنوں میں) نماز کا وقت صرف اس آہستہ گنگناہٹ جیسی آواز سے شناخت کرتے تھے جو آنحضرت ﷺ کی قبر مبارک کے حجرہ کے اندر سے آتی ہوئی وہ سنتے تھے۔ (دارمی)

تشریح
حرہ مدینہ کے باہر اس قطعہ زمین کو کہتے تھے جو کالے پتھروں اور سنگریزوں والا تھا اور واقعہ حرہ سے مراد مدینہ والوں پر یزید ابن معاویہ (رض) کی وہ لشکر کشی ہے جس کے نتیجہ میں مدینہ شہر کو سخت تباہی و بربادی اور اہل مدینہ کو ہیبت ناک قتل و غارت کری کا شکار ہونا پڑا تھا یہ المناک واقعہ تاریخ اسلام کے سخت ترین واقعات میں ہے۔ اس کے درد ناک حالات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مسلسل تین دن تک مسجد نبوی اذان وتکبیر سے محروم رہی۔ یزید کا لشکر چونکہ اسی حرہ کی طرف سے مدینہ پر حملہ آور ہوا تھا اس لئے اس کو واقعہ حرہ سے موسوم کیا جاتا۔ حضرت سعید ابن مسیب (رح) اونچے درجہ کے تابعین میں سے تھے، بڑے فقیہ محدث عابد اور متقی۔ انہوں نے چالیس حج کئے تھے ٩٣ ھ میں ان کا انتقال ہوا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔