HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5970

صحیح
وعن محمد بن الحنفية قال : قلت لأبي : أي الناس خير بعد النبي صلى الله عليه و سلم ؟ قال : أبو بكر . قلت : ثم من ؟ قال : عمر . وخشيت أن يقول : عثمان . قلت : ثم أنت قال : ما أنا إلا رجل من المسلمين . رواه البخاري
اور حضرت محمد ابن حنفیہ (جو حضرت فاطمہ زہرا (رض) کے علاوہ دوسری بیوی کے بطن سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے فرزند ہیں) کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد ماجد (حضرت علی کرم اللہ وجہہ) سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ کے بعد کون شخص سب سے بہتر و افضل ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) ! میں نے پوچھا کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے بعد کون شخص سب سے بہتر و افضل ہے ؟ انہوں نے فرمایا حضرت عمر (محمد ابن حنفیہ کہتے ہیں کہ) مجھے یہ خدشہ ہوا کہ (اگر میں نے پوچھ لیا کہ حضرت عمر (رض) کے بعد کون شخص سب سے بہتر و افضل ہے تو کہیں وہ یہ نہ کہہ دیں کہ حضرت عثمان (رض) لہٰذا میں نے (سوال کا عنوان بدل کریوں) کہا کہ پھر (حضرت عمر کے بعد) سب سے بہتر و افضل آپ ہیں ! انہوں نے (یہ سن کر) فرمایا میں تو بس ایک مسلمان مرد ہوں۔ (بخاری )

تشریح
میں تو بس ایک مرد ہوں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یہ ارشاد تواضع اور انکسار پر مبنی تھا، ورنہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت جب کہ ان سے یہ سوال کیا گیا تھا یعنی حضرت عثمان غنی (رض) کے سانحہ شہادت کے بعد پوری ملت اسلامیہ میں سب سے بہتر و افضل انہی کی ذات والا صفات تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔