HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5977

صحیح
وعن عائشة أن أبا بكر دخل على رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : أنت عتيق الله من النار . فيومئذ سمي عتيقا . رواه الترمذي
اور حضرت عائشہ (رض) سے اور روایت ہے (ایک دن) حضرت ابوبکر رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا تم دوزخ کی آگ سے اللہ کے آزادہ کردہ ہو اسی دن سے ان کا ایک نام عتیق پڑگیا۔ (ترمذی )

تشریح
عتیق کے معنی بری اور آزادہ کے ہیں۔ حضرت ابوبکر کا نام عتیق بھی مشہور ہے اور اس نام کی وجہ تسمیہ یہ حدیث بیان کر رہی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ان کو عتیق اللہ من النار فرمایا تھا۔ بعض حضرات نے اس نام کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی ہے کہ عتیق چونکہ حسن و جمال، شرافت ونجابت اور صاحب خیر کے معنی میں بھی آتا ہے اور یہ تمام خوبیاں حضرت ابوبکر کی ذات میں موجود تھیں اس لئے ان کو عتیق کہا جاتا ہے لیکن خود حدیث نے چونکہ اس نام کی وجہ تسمیہ کی صراحت کردی ہے کہ عتیق سے مراد دوزخ کی آگ سے آزاد شخص ہے۔ اس لئے کوئی دوسری وجہ تسمیہ بیان کرنا معتبر نہیں ہوگا ایک اور روایت میں بھی آیا ہے قال ﷺ من اراد ان ینظر بنظر الی عتیق من النار فلینظر الی ابی بکر۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص دوزخ کی آگ سے بری اور آزاد شخص کے دیدار کی تمنا رکھتا ہو وہ ابوبکر دیکھ لے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔