HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5980

ضعیف
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أتاني جبريل فأخذ بيدي فأراني باب الجنة الذي يدخل منه أمتي فقال أبو بكر : يا رسول الله وددت أني كنت معك حتى أنظر إليه . فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أما أنك يا أبا بكر أول من يدخل الجنة من أمتي . رواه أبو داود
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ (ایک دن) رسول کریم ﷺ نے فرمایا جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا اور پھر انہوں نے مجھے جنت کا وہ دروازہ دکھلایا جس سے میری امت کے لوگ جنت میں داخل ہوں گے حضرت ابوبکر نے (یہ ارشاد سن کر) عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! میرے دل میں یہ حسرت بھری خواہش مچل رہی ہے کہ کاش اس وقت میں آپ ﷺ کے ساتھ ہوتا تو مجھے بھی جنت کا دروازہ دیکھنا نصیب ہوجاتا۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ابوبکر آگاہ رہو کہ میری امت میں سے جو لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ ان میں سب سے پہلے شخص تم ہی ہوگے۔ ( ابوداؤد)

تشریح
مجھے جنت کا دروازہ دکھلایا یا تو یہ شب معراج کا واقعہ ہے، جس کا آپ نے اس موقع پر ذکر فرمایا یا کسی اور وقت کا واقعہ ہے جب آپ ﷺ کو جنت کی سیر کرائی گئی ہوگی ، ان میں سب سے پہلے شخص تم ہی ہوگے یعنی تم جنت میں تو جاؤہی گے اور سب سے پہلے جاؤ گے تو اسی وقت جنت کا دروازہ بھی دیکھ لینا یا ان الفاظ میں سے آپ ﷺ کی مراد یہ تھی کہ جنت کا دروازہ دیکھنے کی کیا آرزو کرتے ہو، تمہارے لئے تو وہ چیز مقدر ہے جو اس سے کہیں اعلی و افضل ہے، یعنی میرے ساتھ تمہارا جنت میں داخل ہونا، بہرحال یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق امت محمدی میں سب سے افضل شخص ہیں، اگر ان کو فضیلت حاصل نہ ہوتی تو امت کے لوگوں میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے کا شرف ان کے لئے کیوں مقدر ہوتا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔