HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6056

ضعیف
وعنها قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من سب عليا فقد سبني . رواه أحمد
اور حضرت ام سلمہ کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص نے (نسب ونسل کے اعتبار سے) علی کو برا کہا اس نے درحقیقت مجھ کو برا کہا ) ۔ (احمد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شان میں بدگوئی اور فحش کلامی کرنا گویا آنحضرت ﷺ کی شان میں بدگوئی اور فحش کلامی کرنا ہے پس حدیث کا متقضی یہ ہے کہ جو شخص حضرت علی کی شان میں بدگوئی کرے اس کو کافر قرار دیا جانا چاہئے یا یہ کہا جائے کہ یہ حدیث دراصل تہدیدو وعید پر محمول ہے یا یہ کہ بدگوئی کرنے والے کو کافر اس صورت میں قرار دیا جائے گا جبکہ وہ ان کی شان میں بدگوئی کو حلال جانے۔ اس روایت کو حاکم نے بھی نقل کیا ہے نیز طبرانی نے حضرت ابن عباس کے حوالہ سے یہ حدیث نقل کی ہے کہ من سب اصحابی فعلیہ لعنۃ اللہ والملائکۃ والناس اجمعین جس نے میرے صحابہ کی شان میں بدگوئی کی اس پر اللہ کی فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت۔ اور طبرانی ہی نے حضرت علی (رض) سے یوں نقل کیا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا من سب الانبیاء قتل ومن سب اصحابی جلد انبیاء کی شان میں بد گوئی کرنے والے کو قتل کردیا جائے اور میرے صحابہ کی شان میں بدگوئی کرنے والے کو کوڑے لگائے جائیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔