HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6086

صحیح
وعن ابن أبي مليكة قال : سمعت عائشة وسئلت : من كان رسول الله صلى الله عليه و سلم مستخلفا لو استخلفه ؟ قالت : أبو بكر . فقيل : ثم من بعد أبي بكر ؟ قالت : عمر . قيل : من بعد عمر ؟ قالت : أبو عبيدة بن الجراح . رواه مسلم
اور حضرت ابن ابی ملیکہ (تابعی) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) اس وقت سنا جب ان سے پوچھا گیا کہ (فرض کیجئے) اگر رسول اللہ ﷺ خلافت کے لئے (صراحتہ) کسی کو نامزد فرماتے تو آپ کی نگاہ انتخاب کس پر جاتی ؟ حضرت عائشہ نے جواب دیا حضرت ابوبکر پر ! پھر ان سے پوچھا گیا حضرت ابوبکر کے بعد کس کو نامزد فرماتے ؟ حضرت عائشہ نے جواب دیا عمر کو پھر پوچھا گیا اور حضرت عمر کے بعد کس کا نمبرآتا ؟ حضرت عائشہ بولیں ابوعبیدہ بن الجراح کا۔ (مسلم)

تشریح
ابوعبیدہ چونکہ امین الامت تھے اور منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اہلیت و لیاقت رکھتے تھے اس لئے ان کا مستحقین خلافت میں شمار ہونا عین موزوں تھا چناچہ وصال نبوی کے بعد جب آنحضرت ﷺ کے جانشین اور خلیفہ کے انتخاب کا مرحلہ درپیش تھا حضرت ابوبکر نے فرمایا تھا کہ ! بار خلافت اٹھانے کے لئے مجھے آگے کیوں کرتے ہو تمہارے درمیان یہ عمر ہیں علی ہیں یہ ابوعبیدہ بن الجراح ہیں ان میں سے جس کو چاہو خلیفہ منتخب کرلو لیکن حل وعقد اور عمائدین ملت کا کہنا تھا کہ آپ سے زیادہ اہل ولائق اور کون ہوسکتا ہے، جب آنحضرت ﷺ نے اپنے مرض الموت میں ہماری دینی قیادت (یعنی نماز کی امامت کے لئے) آپ ہی کو آگے کیا تھا تو پھر کس کی مجال ہے کہ ہماری دنیاوی وملی قیادت کے لئے آپ کو ترجیح نہ دے بہر حال اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضرت عائشہ اس نظریہ کی حامل تھیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے بعد باقی اصحاب شوریٰ میں حضرت ابوعبیدہ بن الجراح ہی خلافت کے سب سے زیادہ اہل اور مستحق تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔