HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6088

صحیح
عن عبد الرحمن بن عوف أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : أبو بكر في الجنة وعمر في الجنة وعثمان في الجنة وعلي في الجنة وطلحة في الجنة والزبير في الجنة وعبد الرحمن بن عوف في الجنة وسعد بن أبي وقاص في الجنة وسعيد بن زيد في الجنة وأبو عبيدة بن الجراح في الجنة . رواه الترمذي
حضرت عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، عثمان، جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہیں، سعد بن ابی وقاص جنت میں ہیں، سعید ابن زید جنت میں ہیں اور ابوعبیدہ بن الجراح جنت میں ہیں ،۔ (ترمذی) اور ابن ماجہ کی روایت کو سعید ابن زید سے نقل کیا ہے۔ ۔

تشریح
حضرت سعید بن زید جو عشرہ مبشرہ میں سے ہیں ایک ہیں، حضرت عمر فاروق کے بہنوئی تھے، حضرت عمر کی بہن حضرت فاطمہ ان سے منسوب تھی اور یہی وہ فاطمہ ہیں جو حضرت عمر کے قبول اسلام کا ذریعہ بنی تھی۔ حضرت سعید ٥١ میں بعمر ستر سال واصل بحق ہوئے اور بقیع میں دفن کئے گئے۔ حدیث میں مذکورہ یہ دس جلیل القدر صحابہ جنت کی بشارت کے ساتھ جو بہت زیادہ مشہور اور ممتاز ہیں۔ تو اس کی مختلف وجوہات میں سے ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ ان سب حضرات کے حق میں جنت کی بشارت ایک سات ایک حدیث میں بیان فرمائی گئی ہے، ورنہ یہ بات نہیں ہے کہ جنت کی اس طرح مخصوص بشارت ان کے علاوہ اور کسی کے لئے منقول نہیں ہے، اوروں کو بھی اس بشارت سے نوازا گیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔