HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6110

صحیح
وعن البراء قال : لما توفي إبراهيم قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن له مرضعا في الجنة رواه البخاري
اور حضرت براہ بن عازب کہتے ہیں کہ جب (حضرت ماریہ قبطیہ کے بطن سے آنحضرت ﷺ کے فرزند) ابراہیم کا (شیرخوارگی کی عمر میں) انتقال ہوا تو رسول کریم نے فرمایا (ابراہیم کو جنت میں پہنچا دیا گیا ہے اور وہاں) اس کے لئے ایک دودھ پلانے والی یعنی دایہ (مقرر ہوگئی) ہے (جو اس کو دودھ پلانے کے زمانہ کو پورا کرے گی۔ (بخاری)

تشریح
بعض شارحین نے دودھ پلائے جانے سے یہ مراد لیا ہے کہ حق تعالیٰ نے ان کے لئے جنت کی تمام نعمتیں مہیا کردی ہیں اور وہ بہشت میں مزے لوٹ رہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس تاویل کی کوئی ضرورت نہیں ہے جب کسی لفظ کے حقیقی معنی امکان وقوع رکھتے ہوں تو اس کے مجازی معنی مراد لینا جائز بھی نہیں ہے۔ لفظ مرضعا زیادہ تر نسخوں میں م کے پیش اور ض کے زبر کے ساتھ منقول ہے جس کے معنی دایہ کے ہیں اور ایک صحیح نسخہ میں م اور ض دونوں کے زبر کے ساتھ ہے جس کا لفظی ترجمہ دودھ پلانے کی جگہ ہے اس صورت میں مرضعا فی الجنۃ کا مطلب یہ ہوگا کہ ان کی شیر خوارگی کی مدت پوری ہونے کی جگہ جنت میں ہے ویسے مرضعا کو مصدر یعنی دودھ پلانا بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ حدیث ظاہرا اس بات کی دلیل ہے کہ پاک نفس وپاکباز لوگ مرنے کے بعد اسی وقت جنت میں پہنچادئیے جاتے ہیں اور اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ موعودہ جنت وجود میں آچکی ہے اور موجود ہے

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔