HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6236

ضعیف
وعنه قال : استغفر لي رسول الله صلى الله عليه و سلم خمسا وعشرين مرة . رواه الترمذي
اور حضرت جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے میرے لئے پچیس مرتبہ مغفرت کی دعا مانگی ہے۔ (ترمذی)

تشریح
ایک احتمال تو یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے جابر کے حق میں مغفرت کی دعا پچیس بار ایک ہی وقت میں مانگی اور دوسرا احتمال یہ ہے کہ مختلف اوقات اور مختلف مواقع پر مجموعی طور سے پچیس بار مغفرت کی دعا مانگی لیکن حضرت جابر (رض) ہی کی ایک اور روایت سے پہلے احتمال کی تائید ہوتی ہے، اس روایت کے الفاظ ہیں استغفرلی رسول اللہ ﷺ لیلۃ البعیر خمسا وعشرین۔ ( رسول کریم ﷺ نے جس رات کو میرا اونٹ خریدا میرے لئے پچیس بار مغفرت کی دعا مانگی ) ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) مشہور صحابی ہیں انصار مدینہ میں سے ہیں اور سلمی ہیں، ان سے بہت زیادہ روایتیں نقل کی جاتی ہیں، غزوہ بدر میں شریک تھے اور اس کے بعد تقریبا اٹھارہ غزوات میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ شریک ہوئے شام ومصر کی مہمات میں بھی شامل تھے۔ ان سے روایت حدیث کرنے والوں کی تعداد کثیر ہے۔ اخیر عمر میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے، ان کا انتقال مدینہ میں ٧٤ ھ میں ہوا اس وقت ان کی عمر چورانوے سال تھی۔ ایک قول کے مطابق مدینہ میں وفات پانے والے آخری صحابی یہی جابر بن عبداللہ ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔