HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6315

ضعیف
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : الخلافة بالمدينة والملك بالشام
حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا خلافت مدینہ میں ہے اور ملوکیت یعنی بادشاہت شام میں

تشریح
خلافت مدینہ میں ہے کا مطلب یہ ہے کہ خلافت کا پائیہ تخت غالب عرصہ تک مدینہ میں رہے گا غالب عرصہ کی قید اس لئے ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اپنی خلافت کے زمانہ میں اپنا پایہ تخت کوفہ کو بنا رکھا تھا، یا پھر اس جملہ کی مراد یہ ہے کہ خلافت مستقرہ مدینہ میں ہے۔ ملوکیت یعنی بادشاہت شام میں ہے اس جملہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت امام حسن (رض) نے جب خلافت سے دست کشی اختیار کرلی اور امور مملکت امیر معاویہ (رض) کے سپرد کر آئے تو بھی امیر معاویہ (رض) خلیفہ نہیں ہوئے۔ اس کی تائید میں اس روایت کو پیش کیا جاسکتا ہے جو احمد، ترمذی، ابولیلی اور ابن حبان نے نقل کی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تھا میرے بعد میری امت میں خلافت کا زمانہ بس تیس سال تک رہے گا اس کے بعد پھر ملوکیت وبادشاہت آجائے گی ، بعض حضرات نے لکھا ہے کہ اس حدیث میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خلافت اور حضرت امیر معاویہ کی ملوکیت وبادشاہت کی طرف اشارہ ہے واضح ہو کہ ایک اور حدیث میں ملک یعنی ملوکیت وبادشاہت کا ذکر آنحضرت ﷺ کے خصائص و اوصاف میں ہوا ہے اس میں یوں آیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا مولد یعنی جائے پیدائش تو مکہ ہے آپ ﷺ کا مہاجر یعنی جائے ہجرت مدینہ ہے اور آپ ﷺ کا ملک یعنی آپ ﷺ کی بادشاہت شام میں ہے، تو اس حدیث میں ملک سے مراد نبوت ودین ہے، مطلب یہ کہ یوں تو آپ ﷺ کی نبوت اور آپ کا دین تمام عالم پر ظاہر ہوگا، لیکن آپ کی نبوت کا فیضان اور آپ کا دین آخر میں جس جگہ سب سے غالب صورت میں ظاہر ہوگا وہ ملک شام ہے اور بعض حضرات نے آپ ﷺ کا ملک یعنی بادشاہت شام میں ہے کی مراد یہ بیان کی ہے کہ آپ ﷺ کے دین کی سربلندی کے لئے جہاد و قتال کی سب سے بڑی جگہ ملک شام ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اہل شام دشمنان دین کے خلاف برسر پیکار اور مصروف جہاد ہوں گے اور اس طرح اس جملہ میں مسلمانوں کے لئے ترغیب ہے کہ وہ آخر زمانہ میں جہاد اور اسلامی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی فضیلت وسعادت کے جو یا ہوں تو شام کی راہ پکڑیں ،

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔