HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

640

صحیح
وَعَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ اَبِی وَقَّاصٍ قَالَ اِنِیِّ لَعِنْدَ مُعَاوِیَۃَ اِذَاَذَّنَ مُؤَذِّنُہُ فَقَالَ مَعَاوِیَۃُ کَمَا قَالَ مُؤَذِنُہُ حَتّٰی اِذَا قَالَ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِقَالَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ فَلَمْاَ قَالَ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ وَ قَالَ بَعْدَ ذٰلِکَ مَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ ذٰلِکَ۔ (رواہ احمد بن حنبل)
اور حضرت علقمہ ابن وقاص (رض) فرماتے ہیں کہ میں (ایک روز) حضرت امیر معاویہ (رض) کی خدمت میں حاضر تھا کہ ان کے مؤذن نے اذان دی، چناچہ مؤذن جس طرح کہتا تھا حضرت معاویہ (رض) بھی اسی طرح ( اس کے ساتھ ساتھ) کہتے رہے، جب مؤذن نے حی علی الصلوۃ کہا تو حضرت معاویہ (رض) نے کہا لا حول و لا قوۃ الا باللہ جب مؤذن نے حی علی الفلاح کہا تو حضرت معاویہ (رض) نے لا حول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم کہا اور اس کے بعد مؤذن جو کچھ کہتا رہا حضرت معاویہ (رض) بھی کہتے رہے۔ (پھر فارغ ہو کر) حضرت معاویہ (رض) نے کہا میں نے سرور کائنات ﷺ کو اسی طرح کہتے ہوئے سنا ہے۔ (مسند احمد بن حنبل)

تشریح
علامہ طیبی (رح) فرماتے ہیں کہ حی علی الفلاح کے جواب میں لاحول ولاقوۃ الا باللہ کے بعد العلی العظیم کا اضافہ مرویات میں نادر ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔