HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

770

صحیح
وَعَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُعَلّٰی قَالَ صَلّٰی لَنَا اَبُوْ سَعِیْدِ الْخُدْرِیِّ فَجَھَرَ بِالتَّکْبِیْرِ حَیْنَ رَفَعَ رَاْسَہ، مِنْ السُّجُوْدِ وَ حِیْنَ سَجَدَ وَحِیْنَ رَفَعَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ وَقَالَ ھٰکَذَا رَاَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم۔(رواہ البخاری)
اور حضرت سعید ابن حارث ابن معلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوسعید خدری (رض) نے ہمیں نماز پڑھائی چناچہ جب انہوں نے سجدے سے اپنا سر اٹھایا اور جب سجدے میں گئے نیز جب دو رکعتیں پڑھ کر اٹھے تو بلند آواز سے اللہ اکبر کہا اور فرمایا میں نے آقائے نامدار ﷺ کو اسی طرح (بآواز بلند تکبیرات کہتے) دیکھا ہے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
اس حدیث کو بیان کرنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ امام کو چاہئے کہ وہ درمیان نماز تمام تکبیرات بآواز بلند کہے۔ یہاں صرف ان تین موقعوں کی تکبیرات کا ذکر یا تو اتفاقا کیا گیا ہے یا پھر کچھ لوگوں نے ان اوقات کی تکبیرات کا انکار کیا ہوگا اس لئے راوی نے صرف انہیں تکبیرات کو ذکر کیا۔ ویسے اسماعیل کی روایت میں بقیہ تکبیرات کا ذکر بھی موجود ہے چناچہ ان کی روایت کے ابتداء میں یہ الفاظ بھی مذکور ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) بیمار ہوگئے تھے یا کہیں چلے گئے تھے تو (ان کی عدم موجودگی میں) حضرت ابوسعید نے نماز پڑھائی چناچہ انہوں نے نماز شروع ہونے اور رکوع میں جانے کے وقت تکبیرات بآواز بلند کہیں اس کے بعد بقیہ حدیث بیان کی گئی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔