HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

805

صحیح
وَعَنْ عُبَےْدِ اللّٰہِ اَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ اَبَا وَاقِدٍ اللَّےْثِیَّ مَا کَانَ ےَقْرَأُ بِہٖ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم فِی الْاَضْحٰی وَالْفِطْرِ فَقَالَ کَانَ ےَقْرَأُ فِےْھِمَا بِقۤ وَالْقُرْآنِ الْمَجِےْدِ وَاِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ۔ (صحیح مسلم)
اور حضرت عبیدا اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق (رض) نے حضرت ابو وا قد لیثی سے پوچھا کہ آقائے نامدار ﷺ عید اور بقر عید کی نماز میں کیا پڑھتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ ﷺ ان دونوں نمازوں میں سورت ق والقران المجید اور سورت اقتربت الساعۃ پڑھا کرتے تھے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
حضرت عمر فاروق (رض) رسول اللہ ﷺ سے کمال قرب رکھتے تھے اور آپ ﷺ کے احوال و کوائف سے بخوبی واقف تھے اس لئے یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ انہوں نے حضرت ابو واقد لیثی سے یہ سوال اس لئے کیا تھا تاکہ ان نمازوں میں رسول اللہ ﷺ کی قرأت کے بارے میں جان سکیں البتہ یہ کہا جائے گا کہ اس سوال سے ان کا مقصد یہ تھا کہ حاضرین اس سوال و جواب سے رسول اللہ ﷺ کی قرأت کا علم بخوبی حاصل کرسکیں اور اس واقفیت کو اپنے ذہن میں قائم رکھ سکیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔